قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت منظور

قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد نوید اقبال نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے استغاثہ کے مطابق ملزم محمد قاسم کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر کے جیل بھجوا رکھا تھا گزشتہ روز ملزم نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ سائل کا نام 46دن کے بعد ضمنی بیان کے تحت شامل کیا گیا یہ ایک اندھا قتل ہے سائل کا اس سے کوئی واسطہ نہیں عدالت ضمانت منظور کرے جس پر فاضل عدالت نے وکلاءکی بحث سننے کے بعد ضمانت منظور کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4