سیشن کورٹ لاہور میں سائلین کی سہولت کےلئے سیمنٹ کے 50 نئے بنچ لگا دیئے گئے

سیشن کورٹ لاہور میں سائلین کی سہولت کےلئے سیمنٹ کے 50 نئے بنچ لگا دیئے گئے

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار کے حکم پر سیشن کورٹ لاہور میں سائلین کی سہولت کے لئے سیمنٹ کے 50 نئے بنچ لگا دیئے گئے ہیں سیشن کورٹ سمیت تمام ضلعی عدالتوں میں آنے والے سائلین کے لئےبیٹھنے اور انتظار کرنے کے لئے کوئی خاص انتظامات نہ تھے جس سے قیدیوں او ر ان سے ملنے کے لئے آنے والے ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کے پیش نظر سیشن جج لاہور طارق افتخار نے سیشن کورٹ سمیت تمام عدالتوں میں نئے بنچ لگانے کا حکم دیا جس کا آغاز سیشن کورٹ میںسیمنٹ کے 50 نئے بنچ لگانے سے کر دیا گیا ہے سیمنٹ کے بنچ اس لئے لگائے گئے ہیں کہ یہ مضبوط ہوتے ہیں جلد ٹوٹتے نہیں واضح رہے کہ پچھلے سال لکڑی کے بنچوں اور کرسیوں میں کھٹمل پیدا ہو گئے تھے جس کے باعث عدالتی عملہ اور وکلاءکو شدیدمسائل اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے سیمنٹ کے بنچ لگائے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4