نمل کالج پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے، ذیشان خان

نمل کالج پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے، ذیشان خان

لاہور(پ ر) نمل کالج پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے جس میں غریب دیہی علاقوں کے باصلاحیت نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ نمل کالج میں زیر تعلیم باصلاحیت ضرورت مند افراد کی دل کھول کر مدد کریں Zameen.com کے سی ای او ذیشان علی خان اور ان کی ٹیم کو فخر ہے کہ ادارے نے نمل کالج کے اعلیٰ اور نیک مقصد میں حصہ لیا نمل کالج کے سرپرست اعلیٰ عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج پرنمل کالج کی طرف سے ہونے والی پوسٹ میں Zameen.com کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا گیا Zameen.comکے سی ای او نے اپنے ردعمل میں کہاکہ نمل کالج پاکستان کا اہم تعلیمی ادارہ ہے اور اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے ذریعے سے معاشرے میں باصلاحیت افراد کی تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے نمل کالج میںغریب نوجوانوں کو بین الاقوامی طرز کی بہترین تعلیم مہیا کی جا رہی ہے ،جب یہ نوجوان فارغ التحصیل ہونگے تو ملک و ملت کا اہم سرمایہ ہونگے جو قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا بیش قیمت حصہ ڈالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نمل کالج کے سر پرست اعلیٰ عمران خان رفاہی کاموں کے حوالے سے بین الاقوامی نیک شہرت رکھتے ہیں ،پاکستان جیسے غریب ملک میں انہوں نے پہلے شوکت خانم کینسر ہسپتال جیسا ادارہ بنا کے ایک مثال قائم کی ۔یہ کینسر ہسپتا ل پاکستان میں کینسر جیسے موضی مرض کے علاج کا پہلا ہسپتال تھا جس میں بین الاقوامی معیار کی علاج کی تمام تر سہولیات میسر تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے نمل کالج جیسا بے مثال تعلیمی ادارہ قائم کیا ہے جو کہ معاشرے میں اپنا اہم اور مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4