اسرائیلی درندگی کیخلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا چاہیے، پنجاب پیرامیڈیکل الائنس

اسرائیلی درندگی کیخلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا چاہیے، پنجاب پیرامیڈیکل ...


لاہور(پ ر) پنجاب پیرامیڈیکل الائنس اینڈ ہیلتھ سپورٹس سٹاف چلڈرن ہسپتال کے ممبران و عہدیداران جن میں چیئرمین محمد عاشق، صدر انوار چودھری، نائب صدر رفیق گلاب، جنرل سیکرٹری احسان الحق، حبیب احمد، آصف حسین، رحمت مسیح، نواز غوری، بلا و دیگر نے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کی شدیداور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی درندوں کے ہاتھوں بے گنا ہ اورمعصوم لوگوں کے قتل عام ہو رہا ہے۔ اقوام عالم کواپنی گنگ زبا نوں کے تا لے توڑکرظالم صہیونی جنگی جنونی کے سامنے بندباندھناہوگا۔ اسرائیلی افواج کی غزہ میں کارروائی انسانیت سوزہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اوربحیثیت مسلمان ہمارافرض ہے کہ فلسطین کے مسلمانوں پرہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں دریں اثناء انہوں نے عید کی آمد کے حوالے سے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پرہم مسلمانوں کو آپسی اختلافات بھلا کر متحد ہو کر امت مسلمہ کی سلامتی و استحکام اور ترقی و خوشحالی کی اجتماعی دعائیں مانگنی ہونگی۔

اس خوشی کے موقع پر ہمیں غرباء، مساکین اور مستحقین کا خصوصاً خیال رکھنا ہو گا تاکہ انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرکے ان کی مایوسیوں کو ختم کیا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4