حکومت روٹی اور نان کی قیمت فوری طور پر بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے، واحد کاشمیری
لا ہور (ا نو یسٹی گیشن سیل )ہو ٹل اینڈ ر یسٹو ر نٹ کے چیئر مین وا حد کا شمیر ی نے افطا ر پا ر ٹی سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ مو جو د ہ حکو مت آ ئے د ن گیس بجلی پا نی اور اب پنجا ب حکو مت نے پرا پر ٹی ٹیکس پر 100فیصد ہی اضافہ کردیا ہے جس کی و جہ سے ہو ٹل کے کرا یہ دا را ن کا ما لکا ن پرا پر ٹی کرا یہ بھرا نے کے نو ٹس جا ری کردیئے ہیں جس پر تاجر برادری پریشان نظر آرہی ہے یہ اقدام ہوٹل مالکان کیلئے ناقابل برداشت ہیں خوردونوش کی قیمتوں میں 40فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جس وجہ سے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے واحد کاشمیری نے مزید کہا کہ موجودہ ٹیکسوں میں اضافہ کی وجہ سے مزدوروں کی دیہاڑی اور دیگر اخراجات کیلئے روٹی کی قیمت 8اور نان10 روپے کا کیا جائے گاجس کا اطلاق رمضان المبارک کے فوری بعد کیا جائے گا اور موجودہ روٹی اور نان کا 70گرام میں سر عام فروخت ہو رہا ہے جس پر انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں واحد کاشمیری نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت فوری طور پر بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔