وفاقی حکومت خارجہ پالیسی کاواضح انداز میں اعلان کرے،عابد صدیقی

وفاقی حکومت خارجہ پالیسی کاواضح انداز میں اعلان کرے،عابد صدیقی


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان خارجہ پالیسی کا واضح انداز میں اعلان کرے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ابھی تک ہماری خارجہ پالیسی سامنے نہیں آسکی اور اب تک یہ پالیسی پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث نہیں آئی ،جب تمام فیصلوں کااختیار فرد واحد کے پاس ہوگا تو کس طرح یہ تمام فیصلے عصری تقاضوں کے مطابق ہوسکیں گے حکومت پاکستان کی غفلت کی وجہ سے بھارت ہمیں آنکھیں دیکھار ہا ہے ،پاکستان میں جمہوری حکومت ہے اور عوام اس کے ساتھ ہیں اس لئے حکومت کوبلاخوف اپنی خارجہ پالیسی کا واضح انداز میں اعلان کردیناچاہیے،ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کومتوازن خارجہ پالیسی دی ، پالیسی کے انتہا ئی مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

او ر آج بھی ذوالفقارعلی بھٹو کی اس پالیسی کی دنیا تعریف کرتی ہے ،ان کے دور میں مسلم امہ ایک فورم پر اکٹھی ہوئی

مزید : میٹروپولیٹن 4