27ویں شب کو کی گئی تمام دعائیں رب ذوالجلال قبول فرماتا ہے، ولی اللہ شاہ بخاری

27ویں شب کو کی گئی تمام دعائیں رب ذوالجلال قبول فرماتا ہے، ولی اللہ شاہ بخاری

لاہور(خبر نگار) 27ویں شب کو کی گئی تمام دعائیں رب ذوالجلال قبول فرماتا ہے ان خیالات کا اظہار امیر دعوت الحق، ولی اللہ فاﺅنڈیشن کے چیئرمین الحاج سید پیر ولی اللہ شاہ بخاری نے دعوت الحق کے مرکزی مدرسہ سکیم نمبر2میں دعوت الحق کے اراکین و مریدین سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ رب ذوالجلال نے ہمیں رمضان المبارک جیسا بابرکت مہینہ نصب کیا اور پھر سب سے بڑھ کر ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم اس ماہ رمضان میں اس کی عبادت کر سکیں اور ہمارا مذہب اسلام جو صرف انسانیت سے محبت کرانا سکھاتا ہے اس ماہ مبارک میں پوری دنیا کے مسلمان اپنے رب ذوالجلا ل کے سامنے سجدہ سربجود ہوتے ہیں تاکہ ہم سے جو کوتاہی ہو گئی ہیں ان کی معافی کے طلبگار ہوں ۔ پیر ولی اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ اگر ہم صرف استغفر اللہ کا ورد ہی جاری رکھیں تو یقین جانیں کہ ہم دنیاوی تمام مصیبتوں سے آزاد ہو جائیں اور رب ذوالجلا ل کی تمام تر رحمتوں کا ہم پر نزول شروع ہو جاتا ہے ۔

دعوت الحق حق کی دعوت ہے حق کی آواز ہے اور عوام کی جوق در جوق شرکت اس بات کی یقین دہانی ہے کہ اگر صرف اللہ اور اس کے رسول سے سچی محبت ہے اور اللہ کی بنائی ہوئی مخلوق کے لئے کام کرنا چاہتا ہوتو اللہ اس کے لئے تمام مشکلیں آسان کر دیتے ہیں آخر میں انہوں نے تمام امت مسلمہ کے لئے دعا کرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4