نجمن بہار اسلام کے زیراہتمام جشن نزول قرآن، جلسہ دستار فضیلت وتقسیم انعامات

نجمن بہار اسلام کے زیراہتمام جشن نزول قرآن، جلسہ دستار فضیلت وتقسیم انعامات

لاہور(پ ر) انجمن بہار اسلام شمالی لاہور کے زیراہتمام 23 واں جشن نزول قرآن جلسہ دستار فضیلت دوپٹہ پوشی و تقسیم انعامات کی تقریب جامع سیفیہ گجر پورہ سکیم میں زیر سرپرستی علامہ پیر محمد عباس مجددی سیفی بانی و سرپرست اعلیٰ انجمن بہار اسلام زیر نگرانی حافظ محمد عرفان منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری حافظ محمد عمر فاروق، قاری محمد عمران عباس چشتی نے کیا جبکہ مناظراسلام حضرت علامہ مولانا غلام مصطفی مجددی آف نارووال نے لیلة القدر اور قرآن پاک کی فضیلت پر خطاب کیا جبکہ ممتاز نعت خواں حاجی عبدالرزاق چشتی، حاجی مقصود حسین گوگا، اظہر حسین قلندری، محمد جاویدنظامی اور دیگر بارگاہ رسالت مآب کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4