14 اگست کو لاکھوں لوگ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ کریں گے تحریک انصاف یوتھ ونگ

14 اگست کو لاکھوں لوگ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ کریں گے تحریک انصاف یوتھ ونگ

 لاہور(شہزاد ملک تصاویر ندیم احمد ) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے صدر زبیر خان نیازی‘ سینئر نائب صدر پنجاب ثاقب ریاض سندھو‘ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب چودھری ناظم ‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب میاں وقاص صدیق اور سیکرٹری انفارمیشن پنجاب عدیل شفیع نے ’’ پاکستان کے فورم ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14اگست کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں فتح مکہ کی طرح فتح اسلام آباد ہونے جا رہا ہے اور اس روز صرف دس لاکھ نہیں بلکہ لاکھوں لوگ ملک بھر کے کونے کونے سے اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ کریں گے اور اس دن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گی پنجاب کے 36اضلاع سے یوتھ ونگ کے کارکنان بسوں ‘ ٹرکوں اور پچاس ہزار موٹر سائیکلوں کے قافلوں پر اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے جن کی تعداد دو لاکھ سے تین لاکھ کے قریب ہو گی اور اگر حکومت نے پر امن مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو پھر ملک کے کونے کونے میں مارچ ہو گا جس کی تما م تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 30اکتوبر لاہور کے جلسے نے بہت سے لوگوں کو بہت کچھ سکھا دیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تو یوتھ ونگ کے سپیلنگ تک سے بھی واقف نہیں تھے لیکن جیسے ہی عمران خان نے یوتھ ونگ کو پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کا کہا تو انہیں یوتھ کا بھی خیال آ گیا اور یوتھ کو لیپ ٹاپ دینے کی بھی ضرورت محسوس ہوئی انہیں جعلی یوتھ فیسٹیول میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا بڑا شوق ہے وہ کیوں تین منٹ کے اندر اندر پنجاب کے لوگوں کو انصاف مہیا نہیں کرتے وہ صرف میڈیا پر سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے زیادتی کے شکار لوگوں کے پاس چلے جاتے ہیں لیکن ان کے دوروں کی وجہ سے بجائے اس کے پنجاب میں زیادتی کے واقعات رک جائیں ان میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور کوئی دن ایسا نہیں ہوتا ہے کہ جب پنجاب کے اندر زیادتی کے واقعات نہ ہوتے ہوں وہ گجرات میں زمیندار کی زیادتی کے شکار بچے کے پاس تو چلے گئے اور سستی شہرت کے لئے بچے کا علاج کروانے اور بازو لگوانے باہر کے ملک بھجوانے کی بھی بات کی لیکن کیا انہوں نے اس بچے کو باہر بھیجا ہے یا ان کے اس دورے کا اس بچے کو کیا فائدہ ہوا ہے اس کے بارے میں بتایا جائے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آزادی مارچ کے سلسلے میں ہر ضلع کی حد تک یوتھ کی رجسٹریشن کریں گے اور یوتھ کا آزادی مارچ میں شرکت کے لئے ایک نیا جنیوئن ریکارڈ قائم کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر چار حلقوں کے بعد این اے 120کو کھول دیا جائے تو وزیراعظم کے بارے میں بھی قوم کو پتہ چل جائے گا کہ وہ بھی دھونس اور دھاندلی سے جیتے ہیں میں انہی کے حلقے سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر امیدوار تھا اور مجھے وہاں کے عوام نے ایڈوانس میں ہی جیت کی مبارکباد دیدی تھی لیکن مجھے بھی ہمارے دوسرے امیدوار کی طرح ہروادیا گیا لیکن کب تک باریاں لینے والے یوتھ کو عوام کی حقیقی نمائندگی سے دور رکھیں گے آنے والا وقت صرف اور صرف عمران خان کا ہے اور تبدیلی آ چکی ہے اگر کسی کو نظر نہیں آ رہی ہے تو وہ اپنے آپکو دھوکا دے رہا ہے عوام نے عمران خان کو ووٹ دئیے تھے لیکن عمران کا مینڈیٹ چرا لیا گیا لیکن اب ہم کسی کو اپنا مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4