شالاما ر ٹاﺅن میںڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس،آگاہی واک نکالی گئی

شالاما ر ٹاﺅن میںڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس،آگاہی واک نکالی گئی

لاہور(سٹاف رپورٹر)ٹی ایم اے شالامارٹاﺅ ن میںڈینگی ا یمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی محمد پرویزملک نے کی اجلاس میں چوہدری شہباز احمد ایم پی اے ، باﺅ اخترعلی ایم پی اے ،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عبداﷲ نئیر شیخ ، ٹاﺅن میونسپل آفیسر ملک طارق محمود ، حافظ عاصم (ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ)، امتیاز فرید( اینٹامالوجسٹ )، آغا ابنِ سعود (ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن )، واسا ،لاہور ویسٹ مینجمنٹ ،سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کالجز و دیگر محکموں کے فوکل پرسن نے شرکت کی اجلاس کا آغاز نوا ئے وقت کے چیف ایڈیٹر مجید نظامی کے ایصال ثواب کے لیے کی گئی فاتح خوانی سے ہوا ٹاﺅن میونسپل آفیسر ملک طارق محمود نے ڈی ڈی او محکمہ صحت اور دوسرے محکموں سے عید ڈیوٹی روسٹرطلب کیا

جس پر عید کے دنوں میں ڈینگی سرویلنس کا پلان ترتیب دیا گیا جس میں تمام ہیلتھ ورکرز کی ڈیوٹی عید کے دنوں میں یونین کونسلز میں لگا دی گئی جن کی چیکنگ ٹی ایم اے کا عملہ کرے گا ،عید اور ٹرو کے روز ٹی او آراور ٹی او اینڈ آئی اینڈ ایس عید کے تیسرے چوتھے روز ٹی او پی اینڈ سی اور ٹی او ایف ڈینگی سرویلنس کا معائنہ کریں گے اور کونسل آفیسر عیدسے قبل اور بعد میں تما م قبرستانوں کی صفائی کروائے گا اور تمام قبرستانوں کے باہر ڈینگی آگاہی بینرز لگوائے گالاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ تما م قبرستانوں اور عید گاہوں میں چونا لگوائے گا تمام سیکریٹر ی یونین کونسلز عید گاہوں اور مساجد میں ڈینگی آگاہی سرویلنس کے اعلانات کروائیں گے اور ڈینگی آگاہی پمفلٹ تقسیم کریں گے تمام عید گاہوں اور مساجد میں عید نماز ختم ہونے کے بعد بذریعہ ایس ایم ایس (میسیج)ٹاﺅن میونسپل آفیسر کو اطلاع دےںگے۔ اجلا س کے بعد شالامارٹاﺅن سے لے شالامارچوک تک ڈینگی آگاہی واک کی گئی ، ڈینگی واک میں شائستہ پرویز ملک نے خصوصی شرکت کی اور لوگوںمیں ڈینگی آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی پرویزملک نے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی شالامارٹاﺅن ڈینگی آگاہی مہم اور ڈینگی سرویلنس پر بھرپور توجہ دیں گا اور پچھلے سال کی طرح وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے انعام اور سرٹیفیکیٹ حاصل کرے گا۔

پرویز ملک ،بیگم شائستہ پرویز ملک ،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز احمداور باﺅ اختر علی نے ڈینگی آگاہی اور ڈینگی سرویلنس میں بھرپور حصہ لینے پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عبداﷲنئیر شیخ ، ٹی ایم او شالامارملک طارق محمود ، حافظ عاصم ، امتیاز فرید( اینٹامالوجسٹ ) ،آغاابنِ سعود کی کاوششوں کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1