ڈی سی او نے سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ کا دورہء کیا

ڈی سی او نے سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ کا دورہء کیا


لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈی سی او لاہور لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ہمراہ تھے ڈی سی او لاہور نے منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ، کوالٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔ کیپٹن (ر)محمد عثمان نے مختلف سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔ڈی سی او لاہور نے منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1