جنرل ہسپتال کے فیز 2کو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ کر دیا گیا

جنرل ہسپتال کے فیز 2کو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ کر دیا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر )وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لاہور جنرل ہسپتال میں مریضوں و انکے لواحقین اور ملازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے پروگرام کے تحت ہسپتال کے فیز IIکو 23کروڑ روپے سے مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ کردیا گیا پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے حکومت پنجاب کی طرف سے عید کا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ایم این اے حمزہ شہباز شریف اور مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ذاتی دلچسپی سے مکمل ہوا۔

 اور دن رات نگرانی کی بدولت پایہ تکمیل کو پہنچا ہے جبکہ جنرل وارڈز میں ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں سے بیماروں کے چہرے خوشی سے چمک اٹھے اور اس سہولت کی فراہمی پر خادم اعلی محمد شہبازشریف کو دعائیں دیںمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر پرویز امتیاز نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے یہ پلانٹ سوئی گیس کے ذریعے چالو کیا ہے اور جدید سہولتوں سے آراستہ اس عمارت میں واقعہ میڈیکل کے تینوں، شعبہ امراض چشم، ناک ، کان گلہ، نیوروسرجری، بچہ، گیسٹرو انٹرالوجی، آو¿ٹ ڈوراور انتظامی شعبے مستفید ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1