صاحبزادی وسیمہ عمر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس

صاحبزادی وسیمہ عمر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈسٹرکٹ آفیسر(کوآرڈینیشن) لاہور صاحبزادی وسیمہ عمر کی زیر صدارت منعقد ہوااجلاس میں ڈی ایم او لاہور، ای ڈی او ایجوکیشن اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈی ایم او لاہور اختر بخاری نے ڈی او (سی) صاحبزدی وسیمہ عمر کو لاہور میں ایجوکیشن کے حوالے سے بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ لاہور میں داخلہ مہم کامیابی سے جاری ہے نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز نے اپنی سیٹوں پر جوائننگ دے دی ہے اورسکولوں میں ترقیاتی کام جاری ہیںانہوں نے بتایا کہ سکول سے غیر حاضر رہنے والے137ٹیچروں کے خلاف محکمہ ایجوکیشن کارروائی کر رہا ہے جبکہ ٹیچروں کی ٹریننگ کا عمل بھی جاری ہے۔