اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلافقرارداد کی منظور ی خوش آئند ہے،ناصر اقبال

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلافقرارداد کی منظور ی خوش آئند ہے،ناصر اقبال

لاہور(پ ر )ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدرفاروق چوہان،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدرعزت رسول ایڈووکیٹ اورنائب صدرلاہورمہران اجمل خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قراردادکی منظوری خوش آئند ہے اس قرارداد نے ایک بارپھر امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ کوبے نقاب کردیاشیطان اسرائیل کیخلاف تاریخی قراردادکی منظوری کے سلسلہ میںاقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق ناوی ٹیلے ،ورلڈمسلم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سردارمحسن عباسی اورسوڈان کے سابق وزیراعظم ڈاکٹرحسن ترابی کا جرا¿تمندانہ کردارفراموش نہیں کیا جاسکتا اسرائیل کوفوری اورمستقل طورپرجنگ بندی کاپابندکیا جائے جنگی جنونی اسرائیل کا حماس کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جاسکتا،اسرائیلی درندوں نے اب تک سینکڑوں بچوں سمیت تقریباً ایک ہزارفلسطینیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا ہے جبکہ حماس کی جوابی کارروائی کے نتیجہ میں صرف37اسرائیلی شیطان جہنم واصل ہوئے ہیں وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے محمدناصراقبال خان نے کہا کہ اسرائیل درحقیقت امریکہ کاایک مہرہ اورفلسطینیوں کیلئے مستقل مصیبت ہے مصر میں منتخب صدرمحمدمرسی کیخلاف فوجی بغاوت کے نتیجہ میں وہاںاپنے وفادار جرنیل کوجعلی صدربنوانا اور اسرائیل کی فلسطین کیخلاف حالیہ اندوہناک جارحیت کا ماسٹر مائنڈاورسپانسرڈ امریکہ ہے انہوں نے کہا کہ مصر کے اقتدارپرقابض سفاک جرنیل نے امدادی ٹیموں کو فلسطین جانے سے روکنے کیلئے ہرزمینی راستہ بندکردیا ہے   جس کے سبب پچھلے کئی روزسے وہاں زخمیوں کو ادویات اورشہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی بندہے ۔ اقوام متحدہ کی حالیہ قراردادمیں اسرائیل کیخلاف ووٹ دینے والے ملک یقینا انسانی اقدار کے علمبردار ہیں اورانہوں نے اپنے اپنے ضمیر کی آواز پرامریکہ اوراسرائیل کے منہ پرطمانچہ مارتے ہوئے انہیں متنبہ کردیاہے،ہم ان ملکوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...