الخدمت فاﺅنڈیشن کی طرفسے بنوں میں عید میلے کا اہتمام

الخدمت فاﺅنڈیشن کی طرفسے بنوں میں عید میلے کا اہتمام

لاہور(وقائع نگار)الخدمت فاﺅنڈیشن نے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے عید الفطر کے موقع پربنوں میں ©”الخدمت عید میلہ“کا اہتمام کیا ہے جس میں 10,000 سے زائد آئی ڈی پیز میں نئے کپڑے، جوتے،کھلونے اور عید گفٹ کی تقسیم سمیت بچوں کے لئے جھولوں ، کھلونوںاور دلچسپ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے الخدمت فاﺅنڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن سمیت دیگر ذمہ داران اور سینکڑوں کارکنان بھی عید شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ گزاریں گے لاہور، کراچی،اسلام آباد اور پشاور سے عید گفٹس پر مبنی 10 ٹرک بنوں روانہ کردئے گئے ہیں جس میں نئے کپڑے،جوتے، ہائی جین کٹ،کچن سیٹ، چوڑیاں ، مہندی ، چھتری اور بچوں کے لئے کھلونے، جوس اور بسکٹ کے پیکٹ شامل ہیںالخدمت فاﺅنڈیشن کے مرکزی صدرڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز اپنے گھروں سے دور عارضی کیمپوں میں عید منانے پر مجبور ہیںالخدمت فاﺅنڈیشن نے اِسی ضرورت کے پیش ِ نظربنوں میں”الخدمت عید میلہ“ کا اہتمام کیا ہے ۔

 جس کا مقصد اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ الخدمت کے ذمہ داران ہنگو، کوھاٹ، کرک اور لکی مروت میں مقیم آئی ڈی پیز سے بھی ملیں گے اور اُن میں بھی عید گفٹس تقسیم کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1