مجید نظامی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،مختلف شخصیات کا اظہار تعزیت

مجید نظامی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،مختلف شخصیات کا اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹاف رپورٹر،نمائندہ خصوصی )نوائے وقت گروپ کے چیف ایڈیٹر اور سینئر بزرگ صحافی مجید نظامی کی وفات پر مختلف سیاسی،سماجی،دینی اور تجارتی شخصیات نے انتہائی رنج و غم کا اظہا کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ہے عا لمی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر مفتی پیر سید مصطفی رضوی نے مجاہد پاکستان مجید نظامی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عظیم صحافی مجید نظامی کی تحریک پاکستان اور تحفظ نظریہ پاکستان کے لئے خدمات پاکستانی قوم کے لئے مشعل راہ ہیں،وہ سچے عاشق رسول تھے یکم اگست کو ملک بھر میں یوم دعا منائنگےحقوق اہلسنت محاذ کے مرکزی امیر پیر سید شاہد حسین گردیزی نے مجید نظامی کے انتقال پر گہرے رنجم وغم کااظہار کرتے ہوئےتین روزہ سوگ کا اعلا ن کر دیا اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان عافیہ سروراور صدر ویمن اینڈ فیملی کمیشن ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کی مرحوم کی رہائشگاہ پر آمد انہوں نے کہا کہ مجید نظامی کی خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائنگی تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نےکہا کہ مرحوم کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتامرکزی سیکرٹریٹ پر مجید نظامی کیلئے خصوصی دعاکااہتمام کیا گیا، امیر جماعت اہلحدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی، سیکرٹری جنرل پروفیسر عبدالمجید، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا عبدالوہاب روپڑی سمیت دیگر رہنماﺅں نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ سینئر عظیم بزرگ صحافی مجید نظامی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءپر نہیں ہو سکتاانہوں نے صحافت کو کاروبار کی بجائے خدمت سمجھا،مسلم لیگ(ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر،سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی،پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد نے بھی مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا