اسرائیلی بربریت پر عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک ہے،یاسر گیلانی

اسرائیلی بربریت پر عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک ہے،یاسر گیلانی


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت پر عالم اسلام کے حکمرانوں کی خاموشی افسوس ناک ہے،مسلم ممالک غزہ کے معاملہ پر سلامتی کونسل پر دباؤ ڈالنے کی بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

فلسطین میں نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کے لئے مہلک ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی حکومت کو بھی دو ٹوک موقف اپنانے کی ضرورت ہے اسرائیل کی دہشت گردی پر خاموش رہنا جرم ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، ملک مصباح الحسنین، شاہد منظور، میاں اقبال حمید، چوہدری اسحاق نمبردار، ڈاکٹر عامر گیلانی، سیف اللہ خان، عدنان سہیل، محمد ابو بکر، میاں مقصود احمد، ماسٹر رانا بلال، عاصم ریاض، عمر دراز سندھو اور ندیم مبشر کے ساتھ کارنر میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ گجرات واقعہ میں ملوث افراد کو سرِ عام سزا دینی چاہیے بچے کے بازو کاٹنے والے درندہ صفت انسان کے بھی سرعام بازو کاٹے جائیں تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی حرکت سے باز رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1