قبر میں جگہ کی تنگی ہے،دادی نے پوتے کے’’ خواب ‘‘میں آکر بتا دیا

قبر میں جگہ کی تنگی ہے،دادی نے پوتے کے’’ خواب ‘‘میں آکر بتا دیا
قبر میں جگہ کی تنگی ہے،دادی نے پوتے کے’’ خواب ‘‘میں آکر بتا دیا

  


لاہور(نامہ نگار)ٍایڈیشنل سیشن جج غفار مہتاب شاہ نے شہری کی جانب سے اس کی دادی کی قبر پر دوسری قبریں تعمیر کرنے پر میانی صاحب قبرستان کے گورکن کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ سے 9اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں عمران جاوید نے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا  کہ سائل کی دادی کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئیں تھیں جنھیں میانی صاحب قبرستان میں دفن کیا گیا۔ چند دن قبل میری دادی میرے خواب میں آئیں اور انہوں نے مجھے بتایا کہ میری قبر تنگ ہو گئی ہے پہلے دن تو میں اسے اپنا وہم سمجھا مگر اگلے دن پھر وہی خواب آیا اور دادی نے مجھے غصہ میں آکر وہی الفاظ دوہرائے جس پر میں اگلے دن قبرستان گیا تو میں نے دیکھا کہ میری دادی کی قبر کے اوپر دو قبریں بنیں ہیں۔پتا چلا کہ گورکن نے پیسوں کے لالچ میں قبر مسمار کر کے اس کی جگہ بیچ دی ہے جو کہ مردہ انسانوں کے ساتھ بھی دھوکہ اور جعلسازی ہے اس حوالے سے میں نے جب تھانہ لٹن روڈ رابطہ کیا تو میری سنوائی نہ ہوئی عدالت سے استدعا ہے کہ میانی صاحب قبرستان کے گورکن کے خلاف جعلسازی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل عدالت نے ایس ایچ او لٹن روڈ سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں