پنجاب، 24گھنٹوں میں 544ٹریفک حادثات،452افرادشدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹوں میں 544ٹریفک حادثات،452افرادشدید زخمی


لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 544ٹریفک حادثات میں452افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ217افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں230ڈرائیور ،18کم عمرڈرائیور، 369 مسافر اور 76 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ82ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت97متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد60حادثات میں71متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان45حادثات میں58متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل675متاثر ہونے والوں میں سے543مرد اور132خواتین شامل ہیں۔

مزید : علاقائی