موٹروے پولیس کا لاہور سے رحیم یار خان تک عید الفطر کی مناسبت سے سپیشل پٹرولنگ کا انعقاد

موٹروے پولیس کا لاہور سے رحیم یار خان تک عید الفطر کی مناسبت سے سپیشل ...


لاہور(کرائم سیل)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کی ہدایات پر موٹروے پولیس سنٹرل زون کی طرف سے لاہور سے رحیم یار خان تک عید الفطر کی مناسبت سے سپیشل پٹرولنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پبلک سروس و ہیکلز کی اوور لو ڈنگ اور اوور سپیڈ نگ کی و ائلیشن پر خصوصی توجہ دی گئی۔ زونل کمانڈر ڈی آئی جی بشیر احمد میمن اور ایس ایس پی محمد انکسار خان اس سپیشل پیٹرولنگ کی خود نگرانی کرتے رہے۔ سپیشل پیٹرولنگ کے دوران زونل کمانڈر ڈی آئی جی بشیر احمد میمن اور ایس ایس پی محمد انکسار خان نے اوکا ڑہ سیکٹرکا خصوصی دورہ بھی کیا ۔

مزید : علاقائی