ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
لاہور(کرائم سیل) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر سعدیہ سے 3لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے زیورات چھین لیے ۔وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر راشد اور اس کی فیملی سے 2لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لیے ۔ کاہنہ میں ڈاکوؤں نے شاہد سے 98ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، مغلپورہ میں ڈاکوؤں نے عمر سے 90ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ریس کورس میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر عارف سے 90ہزار روپے مالیت کی نقدی و کیمرہ ،گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے اعجاز سے 76ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات،مزنگ میں ڈاکوؤں نے کاشف سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،غازی آباد میں ڈاکوؤں نے الیاس سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی ،باغبانپورہ میں ڈاکوؤں نے پرویز سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات،نشتر کالوی میں وقاص سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے صدام سے 31ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے فرحان سے 24ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے مسعود سے 66ہزار روپے مالیت کی نقدی ،شاد باغ میں ڈاکوؤں کرامت علی سے 45ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،ہنجر وال میں ڈاکوؤں نے عبد الباسط سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے شفیق سے 64ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ریحان سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔ علاوہ ازیں شمالی چھاؤنی میں فیض ،مغل پورہ میں رفاقت ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں امتیاز ،چوہنگ میں اسلم،ہنجر وال میں اختر کی گاڑیاں جبکہ سبزہ زار میں عمران ،بھاٹی گیٹ میں عاطف ،شفیق آباد میں حنیف ،مصری شاہ میں خادم حسین ،مسلم ٹاؤن میں حامد ،ملت پارک میں ظہیر ،ساندہ میں علی رضا ،لٹن روڈ میں شبیر ،جنوبی چھاؤنی میں احتشام ،پرانی انارکلی میں حسن ،ہربنس پورہ میں انور،قلعہ گجر سنگھ میں اصغر ،ٹاؤن میں شاہد ،فیصل ٹاؤن میں مدثر ،لیاقت آباد میں شاہد ،گارڈن ٹاؤن میں عدیل کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔