اسرائیلی درندگی پر اقوام متحدہ اوراو آئی سی کی خاموشی قابل مذمت ہے،طاہر القادری

اسرائیلی درندگی پر اقوام متحدہ اوراو آئی سی کی خاموشی قابل مذمت ہے،طاہر ...

لاہور(اے این این )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ انبیاءؑ کی پیروی کرتے ہوئے ظالمانہ فرسودہ نظام کے خلاف پوری قوم کو اٹھنا ہو گا ¾اسرائیلی درندگی پر اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل ،او آئی سی ،اسلامی ممالک کی قیادتوں کی مجرمانہ خاموشی اوربے حسی قابل مذمت ہے ¾800سے زائد مسلمانوں کی شہادتیں ہو چکی ہیں ،خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں ¾معصوم بچوں ،عورتوں اور بوڑھوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور عالمی انسانی حقوق کی نام نہاد علمبردار تنظیمیں اور قیادتیں میٹھی نیند سو رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

قادری

مزید : صفحہ آخر