رمضان بازاروں میں سستی اور ناقص چیزیں فروخت ہوتی رہیں، مذہبی رہنما

رمضان بازاروں میں سستی اور ناقص چیزیں فروخت ہوتی رہیں، مذہبی رہنما

لاہور(انوسی گیشن سیل)ملک کے مذہبی رہنماو¿ں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں سستی اور ناقص چیزیں فروخت ہوتی رہیں ۔حکومت بھی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی لیکن اسلام سے دوری کی وجہ سے بھی قوم مشکلات میں گھری ہے۔اہلسنت الجماعت پنجاب کے صدر مولانا اشرف طاہر نے کہا کہ حکومت بالکل بھی مہنگائی کو کنٹرول نہیں کر سکی رمضان بازاروں میں کم قیمت پر ناقص چیزیں فروخت ہوتی رہیں ۔قوم کا اللہ سے معافی مانگنی چاہیے۔مولانا راغب نعیمی نے کہا کہ حکومتی کنٹرول محض رمضان بازاروں تک ہی رہا جبکہ عام مارکیٹ میں عام آدمی کو منافع خوروں کے رحم و کر م پر چھوڑ دیا گیا۔پیر افضل قادری نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں منافع گناہ ہے ۔مذہب سے دوری اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستانی قوم مشکلات میں گھر ی ہے۔مقتدر طبقے کی بجائے اللہ پر بھروسہ اور دل میں خوف خدا پیدا کر لیا جائے تو معاملات خود بخود حل ہو جائیں گے۔

 مذہبی رہنما

مزید : صفحہ آخر