شہبازشریف نے مجید نظامی کے انتقال کے باعث مصروفیات ملتوی کردیں

شہبازشریف نے مجید نظامی کے انتقال کے باعث مصروفیات ملتوی کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنی مصروفیات ملتوی کر دیں۔ انہوں نے روزنامہ ’’نوائے وقت ‘‘کے ایڈیٹر ڈاکٹر مجید نظامی کے انتقال کے باعث اپنی مصروفیات ملتوی کیں اور آج ہونے والے متعدد شیڈول منسوخ کر دئیے۔ وزیراعلیٰ آج صبح سوگوار خاندان سے تعزیت کے لئے ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کے رہائش گاہ پر گئے ۔وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کے جنازے کو کندھا دیا اورباغ جناح میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے میانی صاحب قبرستان میں ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کے میت کی تدفین کے بعدلحد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی،بعدازاں وزیراعلیٰ لارنس روڈ پر ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کی رہائش گاہ پر واپس آئے اورمرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف انتہائی غمگین دکھائی دے رہے تھے اورڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کا ذکر کرتے ہوئے کئی مواقع پر ان کی آنکھیں آبدیدہ ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مجید نظامی میرے لئے ایک شفیق بزرگ کی حیثیت رکھتے تھے۔ مجھے اور میرے اہل خانہ کو ان کے انتقال پر دلی صدمہ اور رنج پہنچا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -