اگست ’ماہِ آزادی ‘منایا جائے گا ، مہینہ بھر تقریبات ہونگی : اشفاق سرور

اگست ’ماہِ آزادی ‘منایا جائے گا ، مہینہ بھر تقریبات ہونگی : اشفاق سرور

لاہور ( خبرنگار) حکمران مسلم لیگ ن نے اگست کو ’ماہِ آزادی ‘منانے اور پورا مہینہ صوبہ بھر میں تقریبات کا کا اعلان کیا ہے ۔مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری راجہ اشفاق سرور نے میڈیا بتایا کہ آزادی تقریبات کا آغاز یکم اگست کو صوبہ بھر میں گھروں،گلیوں ،بازاروںاور پبلک مقامات پر قومی پرچم لہرانے سے ہو گایہ مہم 5 اگست تک جاری رہے گی۔ مسلم لیگ (ن)ڈویژنل وضلعی سطحوں پر پارٹی ورکرز،ضلعی صدور اور عہدیداران کے ساتھ5 اگست تا 7 اگست تک ”رابطہ مہم“ کے تحت راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آبادی،ڈیرہ غازی خان، بہاولپور،ملتان، ساہیوال، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میںمشاورتی اجلاس منعقد کرے گی جس میں وہ خودشریک ہوں گے اور ورکرز کے مسائل سے آگاہی، ان کے حل اور اعتماد کی بحالی کے علاوہ ضلعی قیادت اور انتظامیہ کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے کے لئے تجاویز حاصل کریں گے۔8 اگست کو لاہور میں مزدور ریلی،9 اگست کو مسلم لیگ لائرز ونگ جبکہ 10 اگست کو مسلم لیگ ٹریڈرز ونگ کے زیر اہتمام تقاریب ہوں گی۔11 اگست کو اقلیتی برادری”میں بھی پاکستان ہوں“ کے عنوان سے اظہاریکجہتی کا دن منائے گی۔12 اگست کو خواتین ڈے،13 اگست کو شہدا تحریک پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن منایا جائے گا۔14 اگست کو روایتی رنگا رنگ تقاریب گی۔15 اگست کو مساجد،گرجا گھروں،مندروں اور گوردواروں میں ”یوم دعا“کے موقع پر ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ 16 اور 17 اگست کو ڈویژن،ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز پر سپورٹس اورکھیلوں کی سرگرمیاں جن میں کبڈی ،ہاکی،فٹ بال اور کرکٹ شامل ہیں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔18 اگست کو مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈے میں طلبا وطالبات کی کثیر تعدادشرکت کرے گی جبکہ 19 اگست کو استحکام پاکستان ڈے کے موقع پر موجودہ حالات میں پاکستان کی سلامتی اور بقا کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔21 اگست کو مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مرکزی تقریب الحمرا ہال میں منعقد ہو گی۔23 اگست کو یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے کے لئے سیمینارز ہوں گے۔24 تا29 اگست تک تمام ڈویژن اور ضلعی سطح پر مسلم لیگ (ن) کے تمام ونگز،تاجر،کسان،مزدور،طلبا وطالبات علاقائی سطح پر جدوجہد آزادی کے پیغام کو اس کی اصل روح کے مطابق اجاگر کرنے کے لئے تقریبات میں شرکت کریں گے۔”ماہ آزادی“ کی اختتامی تقریب30 اگست کو الحمرا میں منعقد ہو گی جس میں آزادی کی تقریبات شاندار اور نمایاں طریقے سے منانے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کوپارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے بھرپور انداز میں سراہا جائے گا۔

 راجہ اشفاق سرور

مزید : صفحہ آخر