بیرون ملک رخصت کی منسوخی کے باوجود رپورٹ نہ کرنےوالے گریڈ 17سے 19 تک کے 6ریلوے افسر برطرف

بیرون ملک رخصت کی منسوخی کے باوجود رپورٹ نہ کرنےوالے گریڈ 17سے 19 تک کے 6ریلوے ...

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزارت ریلوے نے بیرون ملک رخصت کی منسوخی کے باوجود رپورٹ نہ کرنے والے گریڈ 17سے 19تک کے 6افسروں کوملازمت سے برخاست کر دیا ہے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں باقاعدہ احکامات جاری کردیئے گئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے ان میں مکینیکل انجینئرنگ گریڈ 17کے سید حسن سعید نقوی ، ٹریفک کمرشل کے گریڈ 18کے اشفاق علی تبسم ، مکینیکل انجینئرنگ گریڈ 17کے عاصم سلیم ، الیکٹریکل انجینئرنگ گریڈ 18کی مسز شائستہ گل خان ، سول انجینئرنگ گریڈ19 سفیان داﺅد اور سٹور پرچیز گریڈ 18کے نوید حسن خان شامل ہیں مزکورہ افسران کو شوکاذ نوٹسز جاری کرنے سمیت اخبار اشتہارات بھی دیئے گئے اور جواب نہ دیئے جانے اور رپورٹ نہ کرنے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا واضح رہے کہ ریلوے کے 38افسران بیرون ملک طویل رخصت پر تھے جن کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں واپس بلایا گیا جس کے بعد بعض افسران واپس آگئے جبکہ اس وقت بھی ریلوے کے متعدد افسر بیرون ملک ہیں جن کے خلاف بھی مستقبل قریب میں کارروائی ہونے کی توقع ہے ۔

 افسر برطرف

مزید : صفحہ آخر