لاہور:اقبال ٹاﺅن میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو مارے گئے

لاہور:اقبال ٹاﺅن میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو مارے گئے
لاہور:اقبال ٹاﺅن میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو مارے گئے

  


لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک ) علامہ اقبال ٹاﺅن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو مارے گئے ہیں جو ڈکیتی کی وارداتوں کے علاوہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کوصوبائی دارلحکومت کے علاقے علامہ اقبال ٹاﺅن رضا بلاک میں 4 ڈاکوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر سی آئی اے پولیس نے علاقے میں چھاپہ مارا ، ڈاکوﺅں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائر کھول دیا جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چاروں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق مر نے والے ڈاکوﺅں کی شناخت علی حسن،نور خان،عثمان اور رضا کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں سمیت پولیس اہلکار کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوﺅں نے چند روز قبل مصطفیٰ ٹاﺅن میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جبکہ رمضان میں ہی ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر کامران کو بھی قتل کیا تھا جبکہ ڈاکوﺅں کےخلاف اہلکاروں پر فائرنگ سمیت 30 سے زائد مقدمات بھی درج تھے۔ پولیس نے ڈاکوﺅں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردی ہیں۔

مزید : لاہور