چارسد ہ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ بر آمد

چارسد ہ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ ...
چارسد ہ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ بر آمد

  


چارسدہ(مانیٹر نگ ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران40 سے زیا دہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ شبقدر کے علاقے میںدہشت گرد موجود ہیں جس پر سیکیورٹی فورسز اور چارسدہ پولیس نے گزشتہ رات تین بجے چھاپہ مار کر 40 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضے سے چار کلاشنکوف ، تین ریپٹر اور نو پستول بر آمد کر لیے۔ ڈی پی او چارسدہ شفیع اللہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش کرنا شروع کر دی ہے ۔

مزید : چارسدہ


loading...