کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک ) حکومت سند ھ نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر عید الفطر پر شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہر قائد کے باسیوں کو عید کا ”تحفہ“ دیتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ سیکریٹری داخلہ سندھ کے مطابق اس پابندی کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا اور یہ پا بندی یکم اگست تک بر قرار رہے گی جبکہ اس کا نو ٹی فکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ہے ۔