ملتان کی خواتین نے علاقے کے ارکان اسمبلی کو چوڑیاں بھجوا دیں
ملتان (ویب ڈیسک) ملتان کی خواتین نے اپنے علاقے کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کومسائل حل نہ ہونے پراحتجاجاً عید کے موقع پر چوڑیاں بھجوا دیں۔ ملتان میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کی خواتین نے جنوبی پنجاب کو محروم رکھے جانے پر سیمینار منعقد کیا جس میں خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں ملتان میں میٹرو بس کا منصوبہ نہیں چاہیے ، خطے میں صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے، علیحدہ صوبہ چاہئے۔ حکومتی اراکین کیساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کو بھی چوڑیاں بھجوائیں گئیں جن میں مخدوم جاوید ہاشمی، مخدوم شاہ محمود قریشی، جمشید دستی، وحید آرائیں، جمال لغاری، شیر علی گورچانی، بلیغ الرحمان، طاہر اقبال، عبدالرحمان کانجو اور سعید منہیس سمیت سلطان محمود ہنجرا کو چوڑیاں بھجوائی گئیں۔