راول پنڈی ،اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

راول پنڈی ،اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے
 راول پنڈی ،اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

  


 اسلام آباد ،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )جڑواں شہروں میں   وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو چکا ہے ، آئندہ چند روزکے دوران اسلام آباد،پنجاب،خیبرپختو نخواہ اورکشمیرمیں کہیں کہیں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 41 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 50 ملی میٹر تک بار ش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطا بق سب سے زیادہ بارش چکلالہ میں 50 ملی میٹر،زیرو پورائنٹ پر 41ملی لیٹر ،سید پور میں 39، شمس آباد میں 37،بوکروہ میں 30جبکہ گولڑہ میں 24 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث گوالمنڈی اور کٹا ریاں میں نالہ لئی کی سطح میں آٹھ فٹ تک اضافہ ہو چکا ہے اور در یائے سواں میں بھی پانی بڑھنے سے ارد گرد کے دیہات کو وارننگ جا ری کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نشیبی علاقوں میں دو گھنٹے سے پانی کھڑا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے پانی کو نکالنے کے لیے تاحال کسی قسم کے انتظامات نہیں کیے گئے ہیں ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانولہ ، لاہورڈویژن ، ہزارہ،کوہاٹ،پشاور،قلات ،مکران ڈویژن، سرگودھا، فیصل آباد،بہاولپور،مالاکنڈ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید : قومی /Headlines