پنجاب : عید پر موبائل فون سروس کی بندش کی تجویز مسترد

پنجاب : عید پر موبائل فون سروس کی بندش کی تجویز مسترد
پنجاب : عید پر موبائل فون سروس کی بندش کی تجویز مسترد

  


پنجاب(مانیٹر نگ ڈیسک )حکومت پنجاب نے عید الفطر کے موقع پر موبائل سروس بند کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر پر دہشت گردی کے پیش نظر پنجاب بھر میں عید کی نماز کے دوران موبائل فون سروس بند کر نے کی تجویز دی گئی تھی تاہم صوبائی حکومت نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے ۔ وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عید پر موبائل فون سروس بند کیے جانے سے شہریوں کی جانب سے عید پیغامات متاثر ہونے کا خدشہ تھا جبکہ سر وس کو جزوی طور پر بند کرنے کی تجویزکو بھی مسترد کر دیا گیا ہے ۔حکومست پنجاب نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہے کہ عید اجتماعات پر سیکیورٹی کے اقدامات کو موثر بنایا جائے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں