اسلام آباد حوالگی فوج کو ملکی انتظام چلانے کی ریہرسل ہے:شیخ رشید

اسلام آباد حوالگی فوج کو ملکی انتظام چلانے کی ریہرسل ہے:شیخ رشید
اسلام آباد حوالگی فوج کو ملکی انتظام چلانے کی ریہرسل ہے:شیخ رشید

  


 جدہ (ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ تین ماہ کے لئے اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرکے فوج کو ملک میں انتظام چلانے کی ریہرسل کرائی جا رہی ہے، حکومت خود ہی مستعفی ہو جائے۔ جدہ میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ افسوسناک بات یہ ہے، وزیر اعظم عید بھی ملک سے باہر منا رہے ہیں ،ملک شدید مسائل سے دوچار ہے ، شمالی وزیرستان میں آپریشن جاری ہے جس سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ وہ توقع کررہے ہیں کہ لانگ مار چ فیصلہ کن ہوگا، لانگ مارچ یا آزادی مارچ میںطاہر القادری اور عمران خان کو ایک ساتھ دیکھ رہے ہیں۔

مزید : قومی