پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن راجہ سرور شہیدکا 66واں یوم شہادت آج

پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن راجہ سرور شہیدکا 66واں یوم شہادت آج
پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن راجہ سرور شہیدکا 66واں یوم شہادت آج

  


 راولپنڈی(ما نیٹر نگ ڈیسک )ملک کا سب سے بڑا عسکری اعزاز نشان حیدرپانے والے قوم کے پہلے سپوت اور پنجاب رجمنٹ کے بہادر افسر کیپٹن راجہ سرورشہید کا 66واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے ۔ کیپٹن سرورشہید ضلع راولپنڈی کے ایک گاﺅں سنگھوری میں1910 ءمیں پید ا ہوئے۔انہوں نے 1944 ءمیں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1948 ءمیں کشمیر کے محاذپرغنیم کی یلغار روکنے کےلئے اپنی پلاٹون کےساتھ دشمن کے مضبوط مورچے کے قریب پہنچ گئے۔ کیپٹن سرور اوڑی سیکٹرمیں اپنے چھ فوجیوں کے ہمراہ دشمن کے مورچے کے قریب پہنچے اوردستی بموں سے ان کے خودکارہتھیارخاموش کراتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔ زخموں کی پروا کئے بغیر اس بہادر سپوت نے اپنے شہید بندوقچی کی گن اٹھائی اوردشمن پر گولیاں برساتے ہوئے27جولائی 1948ءکو جام شہادت نوش کرگئے۔ مادروطن کی خاطربیرونی دشمنوں کےخلاف لڑنےوالے کیپٹن سرورشہیدآج دہشتگردوں اوراندرونی چیلنجز سے نبردآزماپاک فوج کے جری سپوتوں کےلئے بہادری کی روشن مثال ہیں۔

مزید : راولپنڈی