فوج کو حساس مقامات کے تحفظ کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے: چودھری نثار

فوج کو حساس مقامات کے تحفظ کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے: چودھری نثار
فوج کو حساس مقامات کے تحفظ کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے: چودھری نثار

  


 اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ فوج کو حساس مقامات کے تحفظ کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے،اس معاملے کو کچھ سیاستدانوں نے غیر ضروری طور پر اچھالا ہے ۔وفاقی دارلحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج اسلام آباد کا کنٹرول سنبھالنے نہیں بلکہ سول انتظامیہ کی معاونت کرنے آرہی ہے ۔بیانات کے شوقین رمضان المبارک میں بھی غلط بیانات دینے سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 245 کے نفاذ کا تعلق کسی دھرنے ، احتجاج کو روکنے یا سیاست سے متعلق نہیں ہے بلکہ عوام کے تحفظ کے لیے فوج تعینات کی جا رہی ہے،تنقید کرنے والے فوج کو متنازعہ بنا رہے ہیں،پاک فوج کواندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے،آئندہ جب بھی فوج بلائی گئی تو اسی آرٹیکل کے تحت بلائی جائےگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی سال سے آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے جس کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرٹیکل 245 کے نفاذ کا حتمی فیصلہ آٹھ اگست کو میٹنگ میں ہو گیا تھا ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں