فیملی کو ایئرپورٹ لانے پر بضد شہری جہاز کی بجائے حوالات پہنچ گیا

فیملی کو ایئرپورٹ لانے پر بضد شہری جہاز کی بجائے حوالات پہنچ گیا
فیملی کو ایئرپورٹ لانے پر بضد شہری جہاز کی بجائے حوالات پہنچ گیا

  


لاہور (ویب ڈیسک) فیملی کو ایئرپورٹ کی حدود میں لے جانے پر بضد شہری اے ایس ایف کے اہلکاروں سے الجھنے کے نتیجہ میں جہاز کی بجائے سلاخوں کے پیچھے جا پہنچا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کا عدیل افضل پابندی کے باوجود ایئرپورٹ کی حدود میں اپنی فیملی کو لیجانے پر بضد تھا، اے ایس ایف کے اہلکار کے روکنے پر عدیل الجھ پڑا جس کے بعد اے ایس ایف کے دیگر اہلکاروں نے بھی عدیل کو روکنے کی کوشش کی لیکن معاملہ بڑھنے پر پولیس چوکی ایئرپورٹ نے حراست میں لے کر تھانہ سرورروڈ کی حوالات میں بند کردیا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئرپورٹ کی حدود میں مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص کو جانے کی اجازت ہے جبکہ پابندی سے پہلے ایک مسافر کیلئے کئی درجن افراد بھی ایئرپورٹ کے اندر چلے جاتے ہیں۔

مزید : لاہور