ٹریننگ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں سے ملنے والے رسپانس سے بہت خوش ہوں: وقار یونس

ٹریننگ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں سے ملنے والے رسپانس سے بہت خوش ہوں: وقار یونس
ٹریننگ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں سے ملنے والے رسپانس سے بہت خوش ہوں: وقار یونس

  


 لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہٹریننگ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں سے ملنے والے رسپانس سے بہت خوش ہیں، فٹنس بہتر بنا نا ہر کھلاڑی نے اپنی اولین ترجیح بنا رکھا ہے۔صوبائی دارلحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا ہے کہ سات روزہ کیمپ میں جس طرح کھلاڑیوں مثبت رسپانس دیا اور فٹنس کو اولین ترجیح دی وہ اس سے بہت متاثر ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فاسٹ باﺅلنگ اٹیک کو کمزور قرار نہیں دینا چاہئے ،اس اٹیک میں تجربے کی کمی تو ہو سکتی ہے لیکن ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ،سری لنکا سے سیریز میں نتائج یقیناً پاکستان کے حق میں ہوں گے۔واضح رہے کہ وقار یونس اپنی فیملی کے ساتھ عید منانے کے لئے آسٹریلیا چلے گئے ہیں،وہ چار روز کے بعد یکم اگست کو پاکستان پہنچ کر ٹیم کو جوائن کر یں گے اور دو اگست کو کراچی سے ٹیم کے ہمراہ سری لنکا کےلئے روانہ ہونگے۔

مزید : کھیل