سیاسی جماعت کے بیانات بے بنیاد، گرفتار ملزمان سنگین جرائم میں ملوث ہیں:سندھ رینجرز

سیاسی جماعت کے بیانات بے بنیاد، گرفتار ملزمان سنگین جرائم میں ملوث ہیں:سندھ ...
سیاسی جماعت کے بیانات بے بنیاد، گرفتار ملزمان سنگین جرائم میں ملوث ہیں:سندھ رینجرز

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ رینجرز نے ایک سیاسی تنظیم کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے صرف مجرموں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں، گرفتار ملزمان سنگین جرائم اور اپنی ہی جماعت کے ارکان کے قتل میں ملوث ہیں،ان گرفتار ملزمان کو جلد عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کردیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی تنظیم کی جانب سے ہم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، ایسے بیانات شہر قائد کی عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے ہیں ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے صرف مجرموں کیخلاف کارروائی کرتے ہیں، بے جا تنقید، الزامات کی وجہ سے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،رینجرز مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید : کراچی