داعش کیخلاف جنگی جرائم کے مقدمے کا امکان
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش (ISIS) کواقوام متحدہ کی جنگی جرائم کا مقدمہ چلایاجاسکتاہے ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے میں جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق سربراہ پاولو پنہیرو نے کہاکہ داعش کے خلاف جنگی جرائم کے الزام کے ثبوت جمع کرنا زیادہ آسان ہو گا کیونکہ داعش میں مضبوط کمان موجود ہے اور ہر حکم کمان کی طرف سے آتا ہے۔
نمائندہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو داعش کے خلاف تحقیقات کے بارے میں بریف کرتے ہوئے کہا تنظیم کے لوگ اس فہرست میں شامل ہونے کیلئے اچھے امیدوار ہو سکتے ہیں، تمام اطراف کے جرائم میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات جمع کر رہے ہیں، ان میں تمام غیر ریاستی عناصر اور داعش بھی شامل ہے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاحال اس پوزیشن میں نہیں کہ یہ فیصلہ کریں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا عالمی کپ کون جیت رہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ہر گروہ اپنے انداز میں خوفناک کردار ادا کر رہا ہے۔