کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق، 10زخمی

کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق، 10زخمی
کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق، 10زخمی

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کے قندھاری بازار میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اورکم از کم 10زخمی ہوگئے ۔

 پولیس کے مطابق دھماکہ ایک دکان کے باہر ہواہے جہاں فطاری سے قبل خریداری کیلئے شہریوں کا رش لگاہواتھا، دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے تمام افراد سویلین شہری ہیں ۔

ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کوسول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے ۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق قندھاری بازار کے باچاخان چوک میں آدھاکلوگرام بارودی مواد نالی میں نصب کیاگیاتھاجسے ٹائم ڈیوائس ذریعے اُڑادیاگیاجس کے بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید : کوئٹہ