شاہین ایئرلائنز کے طیارے میں خرابی، مسافر اتر گئے

شاہین ایئرلائنز کے طیارے میں خرابی، مسافر اتر گئے
شاہین ایئرلائنز کے طیارے میں خرابی، مسافر اتر گئے

  


لاہور (نیوز ڈیسک) شاہین ایئرلائنز کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب جہاز کے دروازے بند ہونے کے بعد بھی اس کے انجن سٹارٹ نہ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہین ایئرلائنز کی پرواز NL143 نے لاہور سے کراچی جانا تھا اور مسافروں کی بورڈنگ مکمل ہونے کے بعد تمام مسافر جہاز پر سوار ہوچکے تھے لیکن باوجود کوشش کے جہاز کے انجن سٹارٹ نہ ہوئے جس پر تمام مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ باتیں کرنے لگے کہ اس جہاز پر سفر کرنا محفوظ ہے یا نہیں۔ اس دوران کچھ مسافروں نے علم بغاوت بلند کردیا اور مطالبہ شروع کردیا کہ وہ اس جہاز پر سفر نہیں کرنا چاہتے۔ ان کے پرزور اصرار پر جہاز کے دروازے کھول دئیے گئے اور تین مسافر جہاز سے اتر گئے۔اس پر جہاز میں موجود مسافروں میں چے مگوئیاں ہونے لگیں کہ کہیں یہ لوگ باقاعدہ منصوبہ بندی سے تو نہیں اترے . تاہم پائلٹ کی کوشش کے بعد جہاز کے انجن سٹارٹ ہوئے اور بغیر ایئر کنڈیشن آن کئے جہاز کراچی وانہ ہوا۔ آخری اطلاعات تک جہاز بحفاظت کراچی لینڈ کرگیا۔ یاد رہے ماضی میں بھی شاہین ایئر لائنز کی بین الاقوامی پروازوں میں بھی عجیب و غریب واقعات پیش آچکے ہین۔

مزید : ڈیلی بائیٹس