وہ آلہ جو آپ سے زبردستی ورزش کروائے

وہ آلہ جو آپ سے زبردستی ورزش کروائے
وہ آلہ جو آپ سے زبردستی ورزش کروائے

  


واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ایک امریکی کمپنی نے ایسا آلہ بنایا ہے جو آپ کو باقاعدگی سے ورزش کروائے گا۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہم سب لوگوں کا دل کرتا ہے کہ باقاعدگی سے ورکز کریں لیکن اپنی ہی سستی کے باعث ورزش نہیں کرتے لیکن اب امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس آلے کی پروٹوٹائپ تقریباً 250 ڈالر (25 ہزار روپے) میں آرڈر کی جاسکتی ہے۔ یہ آلہ کلائی پر پابندھ لیا جائے تو یہ آپ کو مقرر وقت پر ورزش کرنے کا یاد دلائے گا۔ لیکن یاد کروانے کا طریقہ ذرا سخت ہوگا یعنی آپ کو بجلی کا ایک جھٹکا لگے گا اور تب تک وقفے وقفے سے لگتا رہے گا جب تک آپ ورزش نہ کرلیں۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مینیش سیٹھی کا کہنا ہے کہ یہ جھٹکا بہت زیادہ نہیں ہوگا لیکن اتنا ضرور ہوگا۔ کہ آپ ورزش کرنے کی جانب متوجہ ہوجائیں گے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...