دہشت گرد کی گندگی فضائی مسافروں کی جان بچاگئی

دہشت گرد کی گندگی فضائی مسافروں کی جان بچاگئی
دہشت گرد کی گندگی فضائی مسافروں کی جان بچاگئی

  


واشنگٹن (نیوز ڈیسک) آپ نے اکثر دہشت گردوں کو خود کش حملہ کرنے کی خبریں پڑھ رکھی ہوں گی لیکن شاید آپ کو یہ علم نہ ہو کہ ایک دہشت گرد صرف اس وجہ سے اپنے مشن میں ناکام ہوگیا کہ وہ بہت گندا تھا اور اس کے جانگیے میں موجود دھماکہ خیز مواد صرف گندہ ہونے کے باعث نہ پھٹا۔ تفصیلات کے مطابق 2009ءمیں ایک نائجیریا کے باشندے فاروق نے ایمسٹرڈیم سے ڈیٹارائیٹ (امریکہ) جانے والی پرواز میں خود کش حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا مواد نہ پھٹا جس سے طیارے میں موجود 300 افراد کی جان بچ گئی۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ تحقیق میں معلوم ہوا کہ اس نے پندرہ دنوں سے اپنے انڈر گارمنٹس تبدیل نہ کئے تھے جس کے باعث بم ناکارہ ہوگیا اور نہ پھٹا۔

مزید : تفریح