بزرگی میں بھی میراڈونا نے گول کردیا

بزرگی میں بھی میراڈونا نے گول کردیا
بزرگی میں بھی میراڈونا نے گول کردیا

  


بیونس ایرنس (نیوز ڈیسک) فٹبال لیجنڈ ”ڈیوگومیراڈونا“ اپنی جوانی میں تو اپنے کھیل کے باعث دنیا بھر کے اخبارات کی سرخیوں میں جگہ بنالیتے تھے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا بڑھاپا بھی کچھ کم نہیں۔ ایک طرف تو 53 سالہ میراڈونا اپنی 24 سالہ سابقہ محبوبہ اور فٹبال کھلاڑی ”روسیو الیوا“ کے ساتھ قانونی کشمکش میں مصروف ہیں۔ میرا ڈونا نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کے فلیٹ سے قریباً ڈھائی لاکھ ڈالر مالیت کی اشیاءلے کر فرار ہوگئی تھی۔ اس وقت ”الیوا“ ارجنٹائن پولیس کی حراست میں ہے۔ دوسری جانب آج کل میراڈونا 25 سالہ خوبرو صحافی ”ایوا اموڈیو“ کے ساتھ اکثر دیکھے جاتے ہیں، مقامی میڈیا ان کا جگہ جگہ پیچھا کرنے میں مصروف ہے۔ ”ایوا“ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر واضح کیا ہے کہ میرا ڈونا ایک لیجنڈ میں اور وہ دونوں محض اچھے دوست ہیں۔ تاہم ارجنٹائن کا میڈیا اس بات کو ماننے سے انکاری ہے اور مقامی اخبارات میں یہ سرخیاں شائع کی گئیں کہ لیجنڈ میراڈونا نے ایک اور گول کردیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس