عید کے موقع پر طالبان کے لئے ملا عمر کا خصوصی پیغام

عید کے موقع پر طالبان کے لئے ملا عمر کا خصوصی پیغام
عید کے موقع پر طالبان کے لئے ملا عمر کا خصوصی پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افغان طالبان کے مرکزی رہنما ملا عمر نے عید کے موقع پر دئیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ طالبان ہمسایہ اور دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا لیکن ساتھ ہی انہوں نے طالبان پر افغان بارڈر کو محفوظ بنانے پر زور دیا۔ ملا عمر کا کہنا ہے کہ طالبان صرف ایک آزاد اور خود مختار اسلامی ریاست کے قیام کے لئے جہدوجہد کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کی آزادی تک ظالم قوتوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ طالبان کی ویب سائٹ پر چھوڑے گئے پیغامات میں ملا عمر کا کہنا تما کہ بہت جلد غاصب امریکی فوجیں افغانستان سے نکل جائیں گی اور خطہ میں ایک اسلامی ریاست کا قیام عمل میں آجائے گا۔ انہوں نے اسرائیلی درندگی میں مظلوم فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کی اور فلسطینیوں کے قتل عام پر اسلامی دنیا کے ممالک کی خاموشی کو نا انصافی قرار دیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے مظالم کی روک تھام کے لیے فوری عملی اقدامات اٹھا نے چاہیں۔