میران شاہ،بویا ،دیگان کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا:آئی ایس پی آر

میران شاہ،بویا ،دیگان کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا:آئی ایس پی آر
میران شاہ،بویا ،دیگان کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا:آئی ایس پی آر

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آپریشن ”ضرب عضب “میں فوج کی کامیابیاں جار ی ہیں اورمیران شاہ ،بویا اور دیگان کے علاقوں کو دہشتگردوں سے پا ک کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جا ری ایک بیان کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف فوج کا آپریشن ”ضرب عضب“کامیابی سے جاری ہے اور خود کش حملوں کے کئی مراکز تباہ کر دئیے گئے ہیں۔پاک فوج نے میر علی کا 70فیصد علاقہ کلیئر کرا لیا ہے اور یہ دہشت گردوں کا دوسرا بڑا ٹھکانہ تھا جسے ختم کر دیا گیا ہے،فوج نے دہشت گردوں کی بنائی 5ہزار کلو گرام بارود سے بھری ایک بارودی سرنگ بھی قبضے میں لے لی ہے۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ اب دہشتگردوں کا حتمی طور پر خاتمہ کرنے کے لئے گھر گھر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں کی بم بنانے کی دو بڑی فیکٹریاں تباہ کی گئی ہیں اور 2زیر زمین سرنگوں سے بارودی مواد کے300بیرلز بھی پکڑے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فضل اللہ افغانستان میں اب بھی سرگرم ہے جبکہ طالبان کی اعلیٰ ترین قیادت پہلے ہی افغانستان میں موجود ہے۔عاصم باجوہ نے بتایا کہ عدنان رشید کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔

مزید : دفاع وطن