عید الفطر :بلوچستان میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

عید الفطر :بلوچستان میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
عید الفطر :بلوچستان میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

  


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عید کے دو دنوں کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں29اور30جولائی کوموٹر سائیکل پرڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔پابندی کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع میں ہو گا تاہم بزرگ عورتیں اور صحافی حضرات کو پابندی سے استشنیٰ حاصل ہو گا۔واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت پہلے ہی عیدالفطر کے 2دنوں کے لئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کر چکی ہے۔

مزید : کوئٹہ