کیا آپ کو پتہ ہے سمندر میں فاصلہ نیوٹیکل مائل کے ذریعے ناپا جاتا ہے، ایک نیوٹیکل میل میں کتنے میل ہوتے ہیں؟ اور بحری جہازوں کی رفتار کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟ جانئے وہ باتیں جو بہت کم لوگوں کو معلوم ہیں

نیویارک(نیوزڈیسک) خشکی پر راستہ ناپنے کے لئے میل یاکیلومیٹر کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن شاید آپ کو یہ معلوم نہ ہو سمندر میں فاصلہ ناپنے کی اکائی ”ناٹیکل مائلز“ ہے۔ایک ناٹیکل میل میں زمین کے1.15میل ہوتے ہیں اور زمین کے قطر سامنے رکھتے ہوئے اس کا تعین کیا جاتا ہے اور یہ زمین کے طول بلد(latitude)کے ایک منٹ کے برابرہوتاہے۔بحری جہازوں کی رفتار کا تعین کرنے کے لئے ناٹیکل مائلز کا استعمال کرتے ہیںاور ابتداءمیں جہاز ران رسی کی گرہوں کے ذریعے سمندر میں جہاز کی فرتار کا تعین کرتے تھے۔
فرلانگ
یہ لفظ آپنے اکثر سنا ہوگا لیکن اس کا اصل مطلب بہت ہی دلچسپ ہے۔یہ لفظ انگریزی کے الفاظ”one furrow long“سے نکلا ہے جس کے معنی یہ ہیںکہ بیل ایک وقت میں ہل کو لے کر کتنا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔ایک فرلانگ میں عمومی طور پر660فٹ ہوتے ہیں۔
ایکڑ
ایک ایکڑ میں 43,560فٹ زمین ہوتی ہے۔اصل میں ایک ایکڑ زمین کامطلب ہے کہ بیلوں کی ایک جوڑی ایک دن میں اتنی زمین میں ہل چلاسکتی ہیں۔
نوری سال
نوری سال یا light yearایک ایسا یونٹ ہے جسے سائنسدان خلاءمیں استعمال کرتے ہیں۔اس سے مراد ہے کہ ایک سال میں روشنی جتنا سفر طے کرتی ہے یعنی 5.88ٹریلین میل۔جب آپ کو کہا جائے کہ فلاں ستارہ ہم سے 10نوری سال پر ہے تو اس کامطلب ہوگا کہ یہ ستارہ ہماری زمین سے 58.8ٹریلین میل دور ہے۔