کیا واقعی خاندان میں شادی کرنا بچوں کی صحت کیلئے خطرناک ہوتا ہے؟ پہلی مرتبہ دو سائنسدانوں نے ایسا دعویٰ کردیا کہ ہمارے تمام خیالات غلط قرار دے دئیے، ایسی خواہشات رکھنے والوں کو بے حد خوش کردیا

کیا واقعی خاندان میں شادی کرنا بچوں کی صحت کیلئے خطرناک ہوتا ہے؟ پہلی مرتبہ ...
کیا واقعی خاندان میں شادی کرنا بچوں کی صحت کیلئے خطرناک ہوتا ہے؟ پہلی مرتبہ دو سائنسدانوں نے ایسا دعویٰ کردیا کہ ہمارے تمام خیالات غلط قرار دے دئیے، ایسی خواہشات رکھنے والوں کو بے حد خوش کردیا

  

لندن(نیوزڈیسک) کئی سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ خاندان کے اندر ہی شادیاں کرنے سے کئی میڈیکل مسائل پیدا ہوتے ہیں اور پیدا ہونے والے بچے جنیاتی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔اس کی وجہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ اگر کسی انسان کو جنیاتی مسئلہ درپیش ہوتو اس کے امکانات اُس صورت میں بڑھ جاتے ہیں جب وہ اپنے ہی خاندان میں شادی کرلے لیکن اگر وہ کسی اور خاندان میں شادی کرے گا تو یہ منتقلی رُک جاتی ہے لیکن اس نظریے کو پہلی بار دو سائنسدانوں نے رد کردیا ہے اوراپنی ہی خاندان میں شادی کرنے والے کے خواہشمند افراد کو خوش کردیا ہے۔

وہ انگوٹھی جسے پہننے والی لڑکیوں کی شادی نہیں ہوتی کیونکہ۔۔۔

یونیورسٹی آف میساچیوسٹس کی پروفیسر ڈیانا پال اور نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی کے پروفیسر ہمیش سپنسر کاکہنا ہے کہ کزن میرج کی وجہ سے پیدا ہونے والے بچوں میں بیماری کا امکان صرف2فیصد زیادہ ہوتا ہے اور ان میں پیدائش کے وقت پیدا ہونے والے نقائص 4فیصد زائد ہوسکتے ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ یہ خطرات اتنے ہی ہیں جتنے 40سال سے زائد کی عمر میں ماں بننے والے خواتین کے لئے ہوتے ہیں۔ان سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ جن ملکوںمیں فرسٹ کزن سے شادیوں کی ممانعت ہے انہیں چاہیے کہ ان قوانین پر نظر ثانی کریں کیونکہ جنیاتی طور پر ایسا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -