اداکارہ کیٹ بکنسیل نے زندگی کی 42بہاریں دیکھ لیں

نیویارک (این این آئی ) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیٹ بکنسیل نے زندگی کی 42بہاریں دیکھ لیں ۔ خوبرو اداکارہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1991 میں چھوٹی سکرین سے کیا مگر انہیں اصل شہرت 1998 میں حاصل ہوئی جب انہیں فلم "دی لاسٹ ڈیز آف ڈسکو " میں کام کرنے کا موقع ملا ، 2003 میں انہوں نے فلموں میں رومانوی کرداروں کے ساتھ ساتھ ایکشن رولز بھی ادا کرنے شروع کئے جس میں ان کی فلم ’’ویمپائر‘‘ قابل ذکر ہے ۔ کیٹ بکنسیل نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی نام بنایا ۔ انہوں نے گلوکار جارج مائیکل کی میوزک ویڈیو میں بھی اداکاری کی جسے بے حد سراہا گیا ، کیٹ شوبز کی دنیا کے ساتھ ساتھ سماجی اور خیراتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن نامی ایک تنظیم سے بھی وابستہ ہیں ۔